۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہر اصفھان اور ایذہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوری ایران کے شہر اصفھان اور ایذہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف استکبار کی دشمنانہ مہم جوئی کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ایرانی قوم و قیادت نے انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں صبر و استقامت اور مزاحمت کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔

آغا سید حسن الموسوی نے کہا کہ اب استکباری قوتیں انقلاب اسلامی کو نقصان پہنچانے کے لئے دہشتگردی کا حربہ استعمال کر رہی ہیں لیکن انقلاب اسلامی دہشتگردی کے سامنے کبھی بھی سر نگون نہیں ہوگا۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ دہشتگردی موجودہ دور میں امن و انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحدہ اور مربوط کوششیں بروئے کار لائیں۔

ان سانحات میں جان بحق ہوئے افراد بالخصوص بسیج کے جوانوں کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیر اور پست مقاصد کے لئے دہشتگردی کا سہارا لینے والی قوتوں کو الگ تھلگ کرنا وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .